پاکستانتازہ ترین

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیرآباد ڈویژن طارق علی سولنگی کی زیر صدارت ڈویژن میں محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس

سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ)ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیرآباد ڈویژن طارق علی سولنگی کی زیر صدارت ڈویژن میں محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز کے سرکل افسران، ڈی ایس پیز اور انکوائری افسران نے شرکت کی اس موقع پر تینوں اضلاع کے اینٹی کرپشن افسران نے کارکردگی رپورٹس پیش کی اور مختلف معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق علی سولنگی نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندگان کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے تاکہ ان کے مسائل کا فوری اور مؤثر ازالہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ تمام افسران اور عملہ دفتری اوقات کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ عوامی مسائل کے حل اور دفتری امور میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ ہو انہوں نے تمام افسران و عملے کو پابند کیا کہ تمام افسران اور عملہ وردی میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں انہوں نے مزید کہا کہ دفاتر کا ماحول منظم اور شفاف رکھنے کے لیے تمام افسران بغیر اطلاع کے دفتر نہ چھوڑیں اور اگر کسی وجہ سے دفتر سے جانا ہو تو پیشگی اطلاع اور اجازت کو یقینی بنایا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے گاڑیوں کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔

Related Articles

Back to top button