پیرس اولمپکس ، برطانیہ نے ٹیم جمپنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
پیرس اولمپکس 2024ء میں برطانیہ نے 2012 ء کے بعد پہلی بار اولمپک ٹیم جمپنگ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ۔
پیرس میں جاری اولمپکس کھیلوں میں برطانوی ٹیم کے بین مہر، ہیری چارلس اور سکاٹ براش نے ٹیم چمپنگ ایونٹ میں سرفہرست رہنے کے لئے صرف دو بار پنالٹی حاصل کی، امریکہ دوسرے اور فرانس تیسرے نمبر پر رہا۔ برطانوی ٹیم کے ارکان بین مہر، براش اور ہیری چارلس نے 12 سال بعد ٹیم جمپنگ گولڈ میڈل جیتا ہے
جبکہ اس سے قبل لندن اولمپکس 2012ء میں ہیری چارلس کے والد پیٹر نے نک سکیلٹن کے ساتھ مل کر ٹیم جمپنگ گولڈ اپنے نام کیا تھا۔ یہ چارلس کے لیے پہلا اولمپک تمغہ ہے ۔ چارلس جب 13 سال کے تھے تو ان کے والد پیٹر نے اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔