پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سیکیورٹی گارنٹی سے مشروط
اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے بھارت بھیجنے کے معاملے پر اہم فیصلہ ہوگیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی ٹیم کو بھارت بھیجا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت میں سیکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے بھارت جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے کو آٸی سی سی کیساتھ اٹھائے گا۔