چین، ووہان میں نوول کروناوائرس ویکسین کی پیداوار کیلئے کارخانے کی تعمیر مکمل

0

ووہان: چین کے قومی دواسازی گروپ (سائنوفارم) کے مطابق چین نے وبا کے دوران سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ووہان میں تحقیقاتی لیبارٹری اور نوول کروناوائرس ویکسین کے پیداواری کارخانہ پرمشتمل ایک کمپلیکس کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔یہ کمپلیکس چائنا قومی بائیوٹیک گروپ(سی این بی جی) سائنوفارم کے ساتھ منسلک ووہان انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیاتی مصنوعات(ڈبلیو آئی بی پی)میں قائم ہے جو کہ 7ہزار260مربع میٹر پرمشتمل ہے۔سا ئنوفارم کے مطابق یہ لیبارٹری متعدی بیماری پھیلانے والے وائرس ویکسین کے مطالعہ کی اہل ہے اور یہ کارخانہ ایک سال میں نوول کروناوائرس ویکسین کی 10کروڑ غیر فعال ویکسینز تیارکرسکتاہے۔ووہان میں دو عارضی ہسپتال ہوشین شان اور لے شین شان تیزی سے تعمیر کرنے والی تعمیراتی ٹیم نے کمپلیکس کی عمارت صرف100دنوں اور راتوں کے اندر مکمل کی اس سے قبل بیجنگ میں تعمیر ہونے والے ایک سی این بی جی کارخانے کے ساتھ نوول کروناوائرس کی سالانہ 20کروڑ غیر فعال ویکسینز کی تیاری متوقع ہے جس سے مناسب فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔ڈبلیو آئی بی پی نے 12 اپریل کوغیر فعال نوول کروناوائرس امیدوار کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں کلینیکل آزمائش شروع کی تھی۔18 سے 59 سال کی عمروں کے درمیان 1ہزار 120 رضاکاروں نے اس میں حصہ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.