ہمیں مزید دیوار سے لگایا گیا تو امریکا قیمتی دوست سے محروم ہوسکتا ، ترک صدر
انقرہ : سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اردوان نے امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ بیان پر کڑی تنقید کی جس میں انہوں نے پہلی جنگِ عظیم میں ترکی کی سلطنتِ عثمانیہ پر آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی کا الزام لگایا تھا۔اردوان نے اس الزام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا اور بائیڈن کو خبردار کیا کہ ترکی سے تعلقات مزید خراب کرنے کا نتیجہ ایک قیمتی دوست سے محرومی کی شکل میں نکل سکتا ہے ۔ ترک صدر