
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پس منظر میں چلی جائے گی۔
سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے عوام گوجرانوالہ، کوئٹہ جلسوں کے ملک دشمن بیانیے اور مزار قائد کی بے حرمتی کا حساب چاہتےہیں، اِنکی قومی اِداروں کےخلاف زہر پھیلا کر دشمن کو خوش کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔




