بلوچستان

ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

سبی 10 اکتوبر: ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قادر ہارون، ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر عمیر حسین سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ضلعی محکمہ صحت کی کارکردگی، حاضری کے نظام اور جاری منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کا عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور غیر ضروری یا اضافی چھٹیوں سے گریز کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضر یا مسلسل غیر حاضر عملے کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی، کیونکہ عوامی سہولت کے اداروں میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ صحت میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت جاری اور مکمل منصوبوں کی مانیٹرنگ اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات بروقت میسر آئیں۔

Related Articles

Back to top button