پاک ایران سرحد کے قریب اے این ایف کا کامیاب آپریشن ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد
نوکنڈی (این این آئی) پاک ایران سرحد کے قریب اے این ایف کا کامیاب آپریشن ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے پک اپ قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کیمطابق نوکنڈی اے این ایف کی پاک ایران سرحد راجے اور تالاب کے درمیان میدانی علاقے میں ایک پک اپ سے 150 کلو گرام افیون اور 150 کلو چرس برآمد کرلیا ،اے این ایف نے ایک مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا جوکہ ایرانی سرحد کے قریب گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے اے این ایف نے پک اپ قبضے میں لیکر منشیات برآمد کرلی گئی،کاروائی اے این ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حبیب اللہ خان کی قیادت میں کی گئی۔