وزیراعظم انوارالحق کاکڑاورشام کے وزیراعظم حسین آرنوس کا اسرائیل سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال بندکرنے کا مطالبہ

0

:نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑاورشام کے وزیراعظم حسین آرنوس نے اسرائیل سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال بندکرنے، جنگ بندی یقینی بنانے، انسانی ہمدردی کی بنیادپرمعاونت میں سہولیات فراہم کرنے اورمسئلہ فلسطین کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اقدامات کامطالبہ کیاہے۔

دونوں رہنماؤں نے یہ مطالبہ ہفتہ کودوبئی میں کوپ ۔28 گول میز کانفرنس کے موقع پرملاقات میں کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی تشدد کا جائزہ لیا اورعالمی برادری سے صورتحال کا بامعنی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے معیشت، ثقافت اورسیاحت کے شعبہ جات میں باہمی تعاون کوفروغ دینے کا عزم ظاہرکرتے ہوئے مشترکہ وزارتی کمیشن کے احیاء نو سے اتفاق کیا۔ملاقات میں پاکستان اورشام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ بھی لیاگیا اوردونوں برادرممالک کی قیادت اورعوام کے درمیان ہم آہنگی کوفروغ دینے کیلئے دوطرفہ سیاسی وفود کے تبادلوں میں اضافہ سے اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.