• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

ترکی میں سوشل میڈیا پر حکومتی کنٹرول بڑھانے کے قوانین نافذ

web desk by web desk
October 2, 2020
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
ترکی میں سوشل میڈیا پر حکومتی کنٹرول بڑھانے کے قوانین نافذ

مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ملک ترکی میں سوشل میڈیا سائٹس اور ایپلی کیشن پر حکومتی کنٹرول بڑھانے کے سخت قوانین نافذ کردیے گئے۔

ترک پارلیمنٹ نے رواں برس جولائی میں مذکورہ نئے قوانین منظور کیے تھے، جن کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگیا۔

ترک اخبارنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے پاس کیے گئے قوانین کو ملک میں یکم اکتوبر سے نافذ کردیا گیا۔

نئے قوانین کے نافذ ہونے سے ترکی میں فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

عرب نشریاتی ادارےنے اسی حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ترک حکومتی جماعت کے تعاون سے منظور کئے گئے نئے سخت سوشل میڈیا قوانین کو ملک میں یکم اکتوبر سے نافذ کردیا گیا۔

نئے قوانین کے مطابق ترکی میں 10 لاکھ صارفین رکھنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر کو ترکی میں اپنے دفاتر کھولنے ہوں گے یا پھر انہیں اپنے نمائندوں کی ترکی میں موجودگی کو یقینی بنانا ہوگا۔

نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز متنازع اور مخصوص مواد ہٹانے سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل کریں گے اور انکار کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ترک حکومت جرمانہ بھی عائد کر سکے گی۔

Previous Post

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Next Post

آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

Next Post
آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.