پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 10 دسمبر کو ہر گاؤں اور شہر میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کے دوران سڑکیں بند کی جائیں گی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے 17 دسمبر کو گیس کی قلت پر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے ہوں گے اور 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے میں اگلا احتجاجی پروگرام دیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 21 ماہ کے دوران مہنگائی تواتر سے بڑھتی رہی ہے اب لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں ہی آئیں گے۔