
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی نے کہا ہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان (آج) جمعرات پاکستان کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ سفیر حماد عبید الزبی کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین دوستی کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔سفیر حماد عبید الزبی کے مطابق دورے کے دوران ولی عہد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔سفیر حماد عبید الزبی نے بتایاکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔



