بلوچستان میں قیدیوں کے لیے 60 یوم کی خصوصی معافی کا اعلامیہ

0

بلوچستان میں قیدیوں کے لیے 60 یوم کی خصوصی معافی کا اعلان سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں بند سزا یافتہ قیدیوں کےلیے 60 یوم کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے عہدے کا منصب سنبھالنے کے بعد قیدیوں کےلیے معافی اعلان کیا۔

اعلامیے کے مطابق معافی کا اطلاق تخریب کاری، بم دھماکوں، جاسوس میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معافی کے اعلان کا اطلاق ریاست مخالف سرگرمیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی نہیں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گردی ایکٹ، قتل، عصمت دری کے جرم کی سزا کاٹنے والوں پر بھی معافی کااطلاق نہیں ہوگا۔

میر عبدالقدوس بزنجو کی قیدیوں سے متعلق معافی غیر فطری جرائم، اغواء، راہزنی، ڈکیتی کے مجرموں پر بھی لاگو نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق فارن ایکٹ 1946، نیب آرڈیننس 1999کے مجرموں پر بھی معافی لاگو نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.