
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پارکنگ والوں نے اپنی مرضی سے موٹر سائیکل رکشہ گاڑی کی پارکنگ فیس میں کئی گنا اضافہ کرکے موٹر سائیکل اور سائیکل کے 30 روپے رکشہ 40 روپے اور گاڑی کے 70 روپے وصول کرنے شروع کر دیئے میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کی جانب سے پارکنگ فیس میں اضافہ کرکے وصولی کرنے والی پارکنگ کو سیل کرکے کارروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف سڑکوں ¾ علاقوں ¾ مقامات ¾ دفاتروں ¾ نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں آنے والوں کی سہولت کے لئے موٹر سائیکل ¾ گاڑیوں اور رکشے کھڑے کرنے کے لئے پارکنگ بنائی گئی ہے مختلف علاقوں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے ٹھیکے پر پارکنگ ایریاز الاٹ کئے گئے جس کی انہوں نے پارکنگ فیس مقرر کر رکھی ہے مختلف علاقوں میں بننے والی پارکنگ کے حکام نے اپنی مرضی سے موٹر سائیکل کی فیس 20 روپے میں اضافہ کرکے 30 روپے جب کہ رکشے کی فیس 40 روپے اور گاڑی کے 70 روپے وصول کرنے کی رسیدیں چھپوا کر لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا میٹروپولیٹن کارپوریشن ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام کی جانب سے ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے جب کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کی جانب سے نیو خیبر پارکنگ کو سیل کرکے وہاں پر گاڑیاں نہ کھڑی کرنے کی ہدایت کی ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پارکنگ فیس میں اضافہ کرکے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو اس ظالمانہ فیس اور اقدام سے نجات دلائی جائے




