ملک بھر میں اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 60.78 کلو منشیات برآمد

31

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، یکم مارچ 2026: انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں چار کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 60.78 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے ایک مسافر کے بیگ سے 184 گرام وزنی 340 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
خانیوال ٹول پلازہ کے قریب ایک آئل ٹینکر سے 24 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ساہو چوک ملتان کے قریب ایک کارروائی میں ملزم سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
اسی طرح گوادر، بلوچستان کے قریب ایک کمپاؤنڈ سے 35.1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.