پاک فضائیہ کا طیارہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لیکر چین سے پاکستان پہنچ گیا

0

پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچا، معاون خصوصی فیصل سلطان نے کورونا ویکسین وصول کی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سائنو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ویکسین کیلئے انتھک محنت کرنیوالے ہر شخص کا شکر گزار ہوں، کورونا کا مقابلہ کرنے میں این سی او سی اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا، ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.