کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے باہر

0

مسلسل کئی روز بعد اتوارکو دن بھر سمندری ہوائیں بحال رہنے کے سبب کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے باہر رہا۔

کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار انتہائی کم 69 پریٹیکولیٹ میٹرز رہی،آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور 240 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،اور دن بھر لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پررہا،ماہرین کے مطابق شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے کم ہورہی ہے۔

سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں فضاؤں میں موجود آلودہ اور زہریلے ذرات کو فلٹر کرتی ہے،اتوار کی صبح ڈھاکہ (بنگلہ دیش) پہلے نمبر پر رہا جبکہ بھارتی شہر دہلی،کلکتہ اور ممبئی بالترتیب تیسرے،چوتھے اور چھٹے نمبر پر رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.