اہم خبریںپاکستان

کوئٹہ ،گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے خاتون سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ، حالت خطرے سے باہر

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں مسلم ٹائون کے رہائشی احمد خان کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا،دھماکے سے آگ لگنے کے باعث خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے موقع پر پہنچ کر 3 افراد کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button