اہم خبریںپاکستان

پنجاب کی جیلوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی

لاہور:  پنجاب کی جیلوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی۔ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کی6 جیلوں میں اب 34 قیدی اور 7 ملازمین کورونا کے مریض ہیں، جیلوں میں کورونا سے بیمار 38 قیدی صحت مند ہوچکے ہیں اور 1269 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں 16، ڈی جی خان میں 6، جہلم 5، گوجرانوالہ 4، بھکر 2 اور بہاولپور جیل میں کورونا کا ایک قیدی مریض ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کے مطابق 4 جیلوں کے 7 ملازمین کورونا کا شکار ہوئے جن کاعلاج جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button