
دوحہ(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دائمی امن و استحکام کے لیے پاکستان آپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ہفتہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ۔زلمے خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سے وزیر خارجہ کو آ گاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ امن معاہدے کے بعد پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں دائمی امن و استحکام کے لیے پاکستان آپنی کوششیں جاری رکھے گا۔



