بلوچستان

بلوچستان فوڈاتھارٹی کی کارروائی،4ملک شاپس سمیت 5ہوٹلوں پر جرمانے عائد

کوئٹہ/ خضدار :  بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹی دودھ کی فروخت پر کوئٹہ میں 4 ملک شاپس جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت مختلف وجوہات پر خضدار شہر میں 5 ہوٹلوں پر جرمانے عائد کر دئیے۔ ڈائریکٹر جنرل محمد نعیم بازئی کی خصوصی ہدایت پر بی ایف اے (موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری) ملک سیفٹی ٹیم نے جبل نور، بروری روڈ اور اے ون سٹی میں قائم 11 ملک شاپس کا معائنہ کیا، دکانوں سے دودھ کے نمونے لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے، 4 ملک شاپس کے سیمپل ملاوٹی و غیر معیاری پائے گئے، جس پر چاروں مراکز کو جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں خضدار میں زونل ڈائریکٹر سجاد علی کی سربراہی میں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس، خوردنی اشیاء کے ہولسیل ٹریڈرز، جنرل اسٹورز اور بیکرز و بیکنگ یونٹس کی انسپیکشن کی۔ دوران چیکنگ 5 ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے، بی ایف اے حکام کے مطابق مزکورہ ہوٹلوں میں صفائی کی صورتحال ابتر پائی گئی، پکوان میں کھلا و ناقص کوکنگ آئل استعمال کیا جارہا تھا جبکہ صارفین کو فروخت کی جانے والی مشروبات (کولڈرنکس، جوسز) وغیرہ بھی ایکسپائرڈ تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button