ویکسین کورونا کے بدترین اثرات آنے سے روکتی ہے :روینہ

0 27

ممبئی  :  حال ہی میں کورونا وائرس ویکسین لگوانے والی روینہ ٹنڈن نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بھی کورونا وائرس ویکسین لگوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو لے کر وہ لوگوں کے رویے سے بھی خفا ہیں۔ روینہ نے کہا کہ لوگوں میں ایک غلط فہمی ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس ویکسین لگوائیں گے تو وہ کوئی دوسری مخلوق بن جائیں گے ۔ نہیں آپ کوئی سپرمین نہیں بنیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے والے متعدد لوگ ایسے بھی ہیں جو لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اب ہمیں علاج کی کیا ضرورت ہے ، ان کا یہ رویہ غلط ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ویکسین آپ کو دوبارہ بیماری نہ لگنے کی گارنٹی تو نہیں دیتی، لیکن یہ آپ پر کورونا کے بدترین اثرات آنے سے روکتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.