اہم خبریںبلوچستان

چائلڈ کیئر سینٹر کو بلوچستان کے دیگر اضلاع تک توسیع دیدی گئی

کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت پیڈز انکولوجی اور نوارٹس کے ساتھ مزید دو ایم او یو پر دستخط کیلئے تیار ہیں، چائلڈ کیئر سینٹر کو بلوچستان کے دیگر اضلاع تک توسیع دیدی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان مزید دو ایم او یوز پر دستخط کیلئے تیار ہیں جس میں انڈس ہسپتال کے ساتھ پیڈز آنکولوجی یونٹ اور نوارٹیس پروگرام کے تحت خصوصی بیماریوں کے لئے ادویات کی سبسڈ یائزڈ قیمت کے حوالے سے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ابتدائی طور پر بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت چائلڈ کیئر سینٹر ڈیڑھ سال پہلے شروع کی تھی کو مزید کچھ اضلاع تک توسیع دیدی بلوچستان کے تمام اضلاع میں فانڈیشن کے ساتھ دستخط کیے گئے اور انشااللہ تقریبا2 ملین بچوں کو سہولت فراہم کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button