نیب اسال 2021کو ”ووٹ چور حکومت سے نجات کا سال“ ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سال 2021کو ”ووٹ چور حکومت سے نجات کا سال“ قرار دے دیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا2018 میں ”تباہی کا سونامی“ لایاگیا، 2021 اس کی ”تباہی“ کا سال ہے۔ انہوں نے کہا 2020 کا سال عوام کا آٹا چینی، بجلی، گیس دوائی چوری کا سال تھا۔ انہوں نے کہا عمران صاحب کا 2020 میں عوام کو نوکریاں اور ریلیف دینے کا وعدہ بھی جھوٹ نکلا۔ انہوں نے کہا عمران صاحب کا تبدیلی کا سال بدترین تباہی، بربادی، مہنگائی، بدامنی، بدخبری اور بدحالی کا سال ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا عمران صاحب آپ نے 2020 کو خوشیوں کا سال کہاتھا، یہ تو قوم کے لئے غم،فکراور ماتم کا سال ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا 2020 عمران صاحب کے لئے نفع مند نکلا، غیرقانونی گھر ریگولرائز، زمان پارک کا گھر دوبارہ تعمیر کرالیا۔ انہوں نے کہا 2020 میں عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، ایل این جی سب لوٹ لیاگیا۔ انہوں نے کہا 2020 عمران صاحب کے اے ٹی ایمز کے لئے خوب کمائی کا سال تھا۔ انہوں نے کہا 2020 مریضوں، طالب علموں، بیواوں یتیموں مزدوروں کے لئے بدخبری کا سال تھا، انہیں آنسووں کی سوغات ملی۔ انہوں نے کہا 2020 عمران صاحب اور اے ٹی ایمز کے لئے سنہری سال تھا، اربوں روپے قوم سے لوٹ لئے گئے اور نیب فیس دیکھتا رہا۔ انہوں نے کہا 2020 میں بھی عوام کو ایک کروڑ نوکریوں میں سے ایک نئی نوکری، پچاس لاکھ میں سے ایک گھر نہ مل سکا۔ انہوں نے کہا 2020 معیشت، برآمدات، تاجر صنعتکار پر بھی بھاری گزرا، حکومتی خرچے بڑھ گئے۔ انہوں نے کہا 2020 پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لئے تباہ کن ثابت ہوا، پاکستانی کے دیرینہ دوست ناراض ہوئے۔ انہوں نے کہا 2020پاکستان کی شہہ رگ کشمیرکے لئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث رہا، نااہل، نالائق اور کرپٹ جعلی حکومت کچھ نہ کرسکی۔ انہوں نے کہا 2021عوام دشمن ظالم ووٹ چور مافیا کے خاتمے اور عوامی اقتدار کی بحالی کا سال ہے۔ انہوں نے کہا معیشت، روزگار اور کاروبار کی بحالی، قوم کی خوشیوں کی واپسی کا برس ہے۔ انہوں نے کہایقین ہے کہ پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کرونا رہے گا نہ ووٹ آٹا چینی چور انشااللہ آٹا چینی چور مافیا کی روانگی کی روشن صبح آنے کو ہے۔