
خضدار: خضدار لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملک کو بڑی تباہی سے بچادیا کارروائی کے دوران88 کلو بارودی مواد برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ لیویز فورس نے کارروائی کرتے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلی جن میں 14 عدد ڈبے نان الیکڑیکل واہ بکس اسٹک نما 700 عدد، ٹائمر فیوز تار 400 میٹر برآمد کرلئے۔ جو کہ ایک جیپ گاڑی میں منتقل کئے جارہے تھے زاوہ چیک پوسٹ پر لیویز فورس نیکاروائی کرلی دو ملزمان گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ, لیویز فورس اہلکار شکیل بلوچ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھاری تعداد میں بارودی مواد و سامان کی برآمد ہونا بڑی تباہی ٹال دی گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ بارودی مواد ساڑھے تین سو تباہی مچانے والے بموں میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے مذید کاروائی جاری ہے سی ٹی ڈی کے حوالے کرکے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ بارودی مواد گاڑی میں کہاں سے لوڈ اور کس شہر میں منتقل کئے جارہے ہیں تھے




