بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث

نئی دہلی : بھارت کے 44 سرکاری و نجی بینک ایک ارب 53کروڑ ڈالرسے زائد کی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے ،کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلزم نے امریکی مانیٹرنگ ایجنسی فنانشل کرائمز انویسٹی گیشن نیٹ ورک کی منظر عام پرآنیوالی دستاویزا ت کے حوالے سے انکشاف کیا کہ پچھلے 18 سال کے دوران نامور بھارتی بینکوں کے ذریعے کھربوں روپے کا کالا دھن دنیا بھر میں منتقل ہوا، جس کیلئے بھارت کے 44 بینک استعمال ہوئے ،رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کا یہ پیسہ دہشت گردی، منشیات اور مالی فراڈ میں استعمال کیا گیا اور یہ کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کوبھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیاگیا،ایف سی آئی کی دستاویزات سے پتا چلا کہ بھارتی بینکوں نے 2011 سے 2017 کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی 2ہزار کے لگ بھگ ٹرانزیکشنز کیں، جوسینکڑوں بھارتی اداروں اور تاجروں کی جانب سے تھیں ان پر بھارتی ترسیل کنندہ اور وصول کنندہ کے پتے غیرملکی درج تھے ، واضح رہے منی لانڈرنگ کیلئے پنجاب نیشنل بینک، کوٹک مہاندرا، ایچ ڈی ایف سی، کنارہ بینک، انڈس لینڈ بینک، بینک آف بروڈاسمیت بھارت کے بڑے مالیاتی ادارے استعمال کئے گئے ۔



