
کو ئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس عبدالحمید بلوچ پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے خیبرپشتونخوا صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وسابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی کی 15روزہ حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ۔گزشتہ روز خیبرپشتونخوا صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وسابق وزیراعلیٰ اکرم درانی بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ کے روبرو اپنے کونسل کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے اس موقع پر رئوف عطاء ایڈووکیٹ اور سید نذیرا ٓغا ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔سماعت کے دوران سابق وزیراعلیٰ خیبرپشتونخوا اکرم درانی کے وکیل نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کی استدعا کی اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپشتونخوا کاکہناتھاکہ انہیں نیب کی جانب سے تین کیسز میں نامزد کیاگیاہے بلکہ ان کی 95سالہ والدہ اور رکن اسمبلی بیٹے کو بھی نامزد کیاگیاہے ۔بعدازاں عدالت نے ان کی 15روزہ حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ۔



