اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کے انتقال پر اظہار افسوس

راولپنڈی:  آرمی چیف نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے غم زدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی قیادت کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال سے پاکستان سچے دوست سے محروم ہوگیا، اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، محمد بن عبداللہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی بھائی چارے کی علامت تھے، دکھ اور غم کی گھڑی میں سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button