خضدار پولیس کی مشترکہ کارروائی، قتل کیس میں مطلوب اشتہاری گرفتار

31

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
خضدار، یکم جنوری 2026: ڈی آئی بی پولیس اور سی آئی اے پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی عبدالقدوس دہوار اور ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد رفیق مینگل کی نگرانی میں ڈی آئی بی انچارج مقبول احمد موسیانی اور سی آئی اے انچارج نور احمد زہری نے پیر عمر ایریا میں کامیاب کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گل بیگ، تھانہ شہید خالق آباد کوئٹہ میں درج مقدمہ نمبر 122/2024 بجرم 337، 302، 34 ت پ میں مطلوب تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے، جسے مزید قانونی کارروائی کے بعد کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
ایس ایس پی خضدار نے واضح کیا کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Comments are closed.