اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سال نو 2026 پر پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی

32

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 1 جنوری 2026ء:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نئے سال 2026 کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2026 پاکستان کے لیے استحکام، ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نیا سال ماضی کے تجربات سے سیکھ کر روشن مستقبل کی جانب بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پارلیمان ماضی کی طرح جمہوری اقدار اور عوام دوست قانون سازی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
سردار ایاز صادق نے 2025 میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا ذمہ دارانہ مؤقف عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو ملک کی جنگی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
اسپیکر نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد اور سماجی و مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی قربانیوں کو یاد کیا اور کہا کہ کوشش ہے کہ 2026 ان کے لیے امن، انصاف اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

Comments are closed.