بلوچستان

جھل مگسی: تھانہ کوٹڑہ پولیس کی کامیاب کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

  عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

جھل مگسی، 11 نومبر 2025:
ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹڑہ سب انسپکٹر میر حسن سپرو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت منیر احمد ولد عبدالغفور قوم دیناری سکنہ کھاری کے نام سے ہوئی ہے جو متعدد سنگین مقدمات میں اشتہاری تھا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button