اسلام آباد۔10اکتوبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبدللہ نے الوداعی ملاقات کی۔وزیراعظم نے ایتھوپیا کے سفیر کو عہدے کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان اور ایتھوپیا کے باہمی تعلقات مضبوط کرنے میں کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے ایتھوپیا کے سفیر کی عہدے کی مدت میں باہمی تجارتی معاہدہ، کراچی اور ادیس ابابا کے درمیان براہ راست پروازوں جیسے سنگ میل عبور کرنے پر خصوصی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے افریقہ میں ایتھوپیا کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کے ایتھوپیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر نے اپنےعہدے کی مدت کے دوران حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ملنے والے تعاون اور دوستانہ ماحول پر دلی طور پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نے ایتھوپیا کی حکومت اور رہنماﺅں کے لیے دلی احترام کے جذبات اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی رابطے مزید بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا
Related Articles
نگران وفاقی وزیر مدد علی سندھی کی فجر رابعہ پاشا کو “یونیسکو پرائز فار گرلز اینڈ ویمنز ایجوکیشن 2023” کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد
November 24, 2023
