سندھ
ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قمبر شہدادکوٹ اور دادو اضلاع میں پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن
لاڑکانہ: 🇵🇰
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لاڑکانہ رینج جناب ناصر آفتاب کے جاری کردہ سخت احکامات کی روشنی میں قمبر شہدادکوٹ پولیس کی جانب سے ضلع قمبر شہدادکوٹ اور ضلع دادو کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر اور ڈاکوؤں کے منظم گروہوں کے خلاف بھرپور ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔
یہ کارروائیاں کھیرتھر رینج کے جابلو علاقوں، گڑتل، شاھ گودڑیو، وھندانی چانڈیو اور باجک جبل سمیت مختلف مقامات پر کی گئیں، جہاں پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو جلا کر اور مسمار کر کے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق، علاقے میں امن و امان کی فضا کو مستحکم بنانے اور جرائم پیشہ گروہوں کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جامع منصوبہ بندی کے تحت جاری رہیں گی، تاکہ شہریوں کو پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔




