وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر سوئی پہنچ گئے
سوئی، 07 جولائی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر سوئی پہنچ گئے
وزیر اعلیٰ نے مقامی قبائلی عمائدین کے ہمراہ مختلف مقامات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی
وڈیرہ شیر بیگ خان قلندرانی کے بیٹے کے انتقال پر فاتحہ خوانی، مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت
شہید رحم علی موندرانی اور وڈیرہ بارانی خان بگٹی کے بھائی کے انتقال پر بھی تعزیت اور دعائے مغفرت کی
قبائلی اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اہم کاوش
وزیر اعلیٰ نے دیرینہ قبائلی رنجشوں کا خاتمہ کرتے ہوئے دو فریقین کو شیر و شکر کردیا
امن و اتفاق بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے، قبائل باہمی اختلافات ختم کریں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
علاقائی امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، تمام قبائل باہمی احترام کو فروغ دیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کی خوشحالی و ترقی قبائلی رنجشوں کے خاتمے امن و استحکام سے جڑی ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


