یوم عاشورہ کے مرکزی جلوسوں کے پُرامن انعقاد پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اظہارِ اطمینان
یوم عاشورہ کے مرکزی جلوسوں کے پُرامن انعقاد پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اظہارِ اطمینان*
سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فول پروف انتظامات قابل ستائش ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
آئی جی پولیس، ایف سی، لیویز اور انتظامیہ نے ہم آہنگی سے ذمہ داریاں نبھائیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
ضلعی انتظامیہ، میونسپل اداروں اور محکمہ صحت کی خدمات لائق تحسین ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے حساس حالات کے باوجود مثالی کارکردگی دکھائی، میر سرفراز بگٹی
مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علمائے کرام کا کردار قابل تعریف ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
جلوسوں، مجالس اور عوامی اجتماعات میں نظم و ضبط اور تعاون پر عوام کا شکریہ، میر سرفراز بگٹی
امن کے فروغ کے لیے حکومت، ادارے اور عوام یکجا ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
یوم عاشورہ پر ہم سب نے مل کر ہم آہنگی کا عملی ثبوت دیا، میر سرفراز بگٹی
بلوچستان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ یہ امن، وحدت اور بھائی چارے کی سرزمین ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی


