انڈسٹری نمائندوں کا مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹس کو برقرار رکھنے پر مایوسی کا اظہار. عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

20

انڈسٹری نمائندوں کا مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹس کو برقرار رکھنے پر مایوسی کا اظہار. عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی (16جون 2025): صدر ایف پی سی سی آئی،عاطف اکرام شیخ، نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی اورتاجر برادری مانیٹری پالیسی سے مایوس ہے؛ کیونکہ یہ کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے مقابلے میں بھاری پریمیم پر مبنی ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے اپنے پیر کو ہونے والے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو برقرار رکھا ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی، عاطف اکرام شیخ، نے روشنی ڈالی کہ افراط زر کے حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2025 میں افراط زر 3.50 فیصد رہاہے۔ لیکن، پالیسی کی شرح آج بھی 11.0 فیصد پر برقرار ہے؛ جو کہ، افراط زر کے مقابلے میں 750 بیسس پوائنٹس کے پریمیم کی عکاسی کرتی ہے اور یہ معاشی کامن سینس کے خلاف ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ تمام صنعتوں اور شعبہ جات کے ساتھ اعلیٰ ترین ادارے کے پلیٹ فارم سے گفت و شنید اور غور و خوض کے بعد ایف پی سی سی آئی نے پیر کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے اجلاس کے دوران کلیدی پالیسی کی شرح کو معقول بنانے کے لیے 400 بیسس پوائنٹس کی سنگل اسٹروک کی کمی کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اسے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے وژن سے ہم آہنگ کرنے اور صنعتی ترقی، درآمدی متبادل اور برآمدی نمو کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق بنانے پر زور دیا تھا۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے واضح کیا کہ جون سے جولائی 2025 کے مہینوں کے لیے افراط زر 2 سے 4 فیصد کی حد میں رہنے کی توقع ہے اور یہ تجارت، صنعت اور ماہرین اقتصادیات کی ماہرانہ توقعات ہیں۔ لہذا، ایف پی سی سی آئی نے مطالبہ کیا تھا کہ آج کے مانیٹری پالیسی کے فیصلے میں 400 بیسس پوائنٹ کی مجوزہ کمی کرتے ہوئے انٹر سٹ ریٹ کو 7 فیصد تک لایا جانا چاہیے۔عاطف اکرام شیخ نے اپیکس باڈی کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے کی لاگت؛پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی اور فنانس تک رسائی برآمدی منڈیوں میں اپنے تمام حریفوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ متاثر ہے؛ لیکن،خوش قسمتی سے مہنگائی کے دباؤ میں فیصلہ کن کمی کا رجحان پچھلے کئی مہینوں سے جاری ہے اور اقتصادی ترقی کی رفتار پر واپس آنے کا واحد قابل عمل حل صنعت اور برآمدات کو سپورٹ کرنا ہے۔سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے تجویز پیش کی کہ شرح سود کو فوری طور پر سنگل ہندسوں پر لایا جائے؛ تاکہ، پاکستانی برآمد کنندگان کسی حد تک سرمایہ کی لاگت کو بامعنی انداز میں کم کرکے علاقائی اور بین الاقوامی برآمدی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
سیکرٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

Comments are closed.