لورالائی میں نرخ کی خلاف ورزی پر پٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں

0 17

لورالائی ( خ ن) حکومتِ پاکستان کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کے اعلان کے بعد سرکاری نرخ پر پیٹرول فروخت نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے شہر میں موجود مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ اس دوران سرکاری نرخ پر پیٹرول فروخت نہ کرنے پر PSO اور Byco پیٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود بعض پیٹرول پمپ مالکان نے سرکاری نرخ پر پیٹرول فروخت نہیں کیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پمپس کو سیل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے ہدایت جاری کی کہ غیر قانونی اور زائد نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.