
کوئٹہ (این این آئی ) کوئٹہ اور چمن میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک دو زخمی جبکہ ایک شخص کی لاش برآمدکر لی گئی ، پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈپر شیراز آباد کے مقام پر طارق شاہ نامی نوجوان نے فائرنگ کر کے خود کشی کرلی ، جبکہ چمن میں گل شاہ مسجد کے باہر فائرنگ سے قبائلی رہنماحاجی گل شاہ سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق کچلا ک میں ویرانے سے نوراحمد نامی شخص کی لاش ملی پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ،مزید کاروائی جاری ہے ۔


