میں چاہوں توعمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، پرویز خٹک

0

وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر میں کچھ کرنا چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پروز خٹک نے کہا کہ اگر میں کچھ کرنا چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت سے احسانات ہیں اس لیے ان کے ساتھ مخلص ہوں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جس کا ساتھ دوں وہ اسمان تک پہنچ جاتا ہے اور اگر ساتھ چھوڑوں تو صفر ہو جائے گا، آج اپوزیشن اور اسمبلی ممبران میری عزت کرتے ہیں، کیونکہ میں انکو سنبھالتا ہوں، یہ میری محنت ہے، یہ میری جدوجہد ہے اج میں پورے پاکستان کا مقابلہ کررہا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.