کچے کے ڈاکوﺅں سے اب تک کتنا علاقہ کلیئر کرایا جاچکا ؟ آئی جی پنجاب نے بتادیا

0

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں کئے گئے آپریشن کے دوران کریمنلز، ڈاکوئوں اور دہشت گردوں سے اب تک 60 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ کلیئر کرایا جا چکا ہے۔آئی جی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ آپریشن کے دوران 12 خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ 51 کو گرفتار کیا گیا اور 26 ڈاکوئوں نے خودکو سرنڈرکیا۔عثمان انور کے مطابق کچے سے ڈاکوئوں کے اڈوں اور خفیہ ٹھکانوں کاخاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ 50 سے زائد مغویوں کوکچے کے ڈاکوؤں  کے چنگل سے بازیاب کرایا گیا اور فلڈ سیزن کے بعد بھی آپریشن جاری رہےگا۔آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ کچے میں آپریشن کے دوران 1 جوان شہید اور 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے،کلیئرکرائے گئے علاقوں میں 40 چوکیاں اور 14بیس کیمپ قائم کئے گئے۔کچے میں بچوں کو تعلیم دینے کیلئے 6 پولیس سکول قائم کئے ہیں، مقامی افرادکو علاج معالجے کی سہولت کیلئے 6 ڈسپنسریاں بھی قائم کی ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے کچے میں سڑکیں، پل اور دیگرانفراسٹرکچربنانےکافیصلہ کیا ہے۔ عثمان انور نے مزید بتایا کہ ہنی ٹریپ کے تدارک اور اس میں ملوث مجرمان کوپابندسلاسل کرنا ترجیحات میں شامل ہے، پولیس ٹیم کی بروقت کارروائیوں سے ہنی ٹریپ کی204کوششوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔آئی جی پنجاب پولیس نے جاری ہدایات میں کہا ہے کہ کوئی خاتون کال کر کے جنوبی پنجاب یاسندھ بلائے تو فوری پولیس کو اطلاع کریں، سستی گاڑی، ٹریکٹر، زمین یاکسی کاروباری ڈیل کے لیے جنوبی پنجاب بلایا جائے توپولیس کو مطلع کریں،کار فروخت اصلی ہونےکی صورت میں پولیس اپنے دفتر میں ملاقات کرائےگی جبکہ تمام ریکارڈچیک کرنے کے بعد کاروبار میں آگے بڑھنے کی کلیئرنس دی جائےگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.