ورکرز کنونشن میں شریک ہونا تھا پروگرام آخری لمحات میں منسوخ ہوا، حافظ حمد اللہ
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے باجوڑ میں دھماکے کا نشانہ بننے والے ورکرز کنونشن میں شرکت کرنی تھی۔اس بات کا انکشاف انہوں نے نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا ۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے اس ورکرز کنونشن میں انہیں بھی شریک ہونا تھا لیکن آخری لمحات میں ان کے جلسے میں شرکت کا پروگرام منسوخ ہوا۔
پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ یہ جہاد نہیں دہشتگردی اور ریاست پر حملہ ہے، کارکنوں کا مقدس خون اسلام اور ملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ باجوڑ جلسے پر حملے کی فوری تحقیقات ریاست کی ذمے داری ہے۔