عرفان صدیقی نے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام سے متعلق بل کی فوری منظوری کی مخالفت کردی

0

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام سے متعلق بل کی فوری منظوری کی مخالفت کردی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چھٹی کے روز صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، پرتشدد انتہا پسندی روک تھام سے متعلق بل 2023سینیٹ میں پیش کر دیاگیا،بل وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے پیش کیا۔

ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام سے متعلق بل کی فوری منظوری کی مخالفت کردی، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ یہ بل قومی اسمبلی سے نہیں آیا، ڈائریکٹ ہمارے پاس آیاہے، ہماری ذمہ داری ہے اسمبلی بھیجنے کی بجائے بل کا تفصیلی جائزہ لیں، اس بل کا اس حالت میں پاس ہونا ایک شکنجہ ہے،یہ شکنجہ ہمارے گلے پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.