وہاج علی نے شادی نہ کرنے کی ممکنہ وجوہات بتادیں
کراچی (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے شادی نہ کرنے کی ممکنہ وجوہات بتادیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران میزبان نے کہا کہ والدین آپ سے کہہ رہے ہیں کہ شادی کرلو لیکن آپ ان سے بہانے کررہے ہیں؟وہاج علی نے کہا کہ ’ابھی میں ذہنی طور پر شادی کے لیے تیار نہیں ہوں، ابھی میری عمر ہی کیا ہے، میں نہیں چاہتا کہ آپ کو مشکل میں ڈالوں۔ان کا مزید کہناتھاکہ ’کیوں آپ ہنستا کھیلتا گھر برباد کرنا چاہتی ہیں۔‘
ایک سوال کے جواب میں وہاج علی نے کہا کہ ’شوبز میں عرصہ گزارنے کے بعد شخصیت میں بہت ٹھہراؤ آگیا ہے پہلے مجھے لگتا تھا کہ اس کردار کو ایسا کرنا چاہیے یا یہ ایسے ہوسکتا تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ لوگ اگر مجھے اسکرین پر دیکھ کر خوش ہیں تو اچھا ہے۔
وہاج علی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل بکھرے موتی کا گھر میں ایک سین چل رہا تھا جب میں گھر گیا تو والدہ وہ سین دیکھ کر رو رہی تھیں تو مجھے لگا کہ کوئی بات نہیں اگر کسی اور کو پسند نہیں آتا لیکن میں ڈیلیور کررہا ہوں تبھی ان کی آنکھیں نم ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ وہاج علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں سعد کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں ہانیہ عامر، زاویار نعمان ودیگر شامل ہی