بلوچستان
مزدور یونین کا رمضان ریلیف پیکج میں شمولیت کا مطالبہ

مستری مزدور یونین ڈویژن نصیر آباد کے رہنماؤں نے پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تقریباً 1400 رجسٹرڈ مزدور رمضان ریلیف پیکج سے محروم ہیں۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مزدور طبقے کو بھی پیکج میں شامل کیا جائے تاکہ مستحق خاندانوں کو راشن کی منصفانہ فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔



