
یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے زیر اہتمام صوبائی پارلیمانی فورم برائے آبادی کے ایجنڈے کے روڈ میپ پر مشاورتی سیشن مہمانان خاص ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ اور کنڑیہیڈ UNFPA ڈاکٹر لوائے شابے(Dr Luay Shahbeh) کی زیرصدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ پارلیمانی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ہادیہ نواز بہرانی نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی بلوچستان صوبہ میں خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت سے متعلق اقدامات پر کام کررہاہے۔ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے کہا کہ موجودہ مخلوط صوبائی حکومت صوبہ کی عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل کرنے اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ملکر آبادی میں توازن پیدا کرنے تاکہ وسائل کو متوازن انداز میں عوام کے بہتری کے لئے استعمال کیا جاسکے۔۔اس موقع پر کنڑی ہیڈ UNFPA ڈاکٹر لوائے شابے نے کہا کہ معاشرے میں ہر فرد اور جوڑے کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے خاندان کے بارے میں آزادانہ فیصلے کرسکے اور ریاست کا فرض ہے کہ وہ مناسب نظام اور پالیسیوں کے ذریعے اس فیصلے کو لوگوں کے لئے آسان بنائے۔اور اس حوالے سے آبادی اور وسائل میں توازن کلیدی کردار رکھتے ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر راحیلہ حمید درانی،پارلیمانی سیکرٹری اسفند یار کاکڑ، اصغر رند، اراکین بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ، سلمی کاکڑ، خیر جان بلوچ، کلثوم نیاز بلوچ، شہناز عمرانی نے مختلف تجاویز دی اور کہا کہ وہ اس اہم۔ایشو کو صیح طور پر ایڈریس کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطوں میں ہیں. پروگرام کوآرڈینیٹر سعدیہ عطا اور ٹیکنیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سرمد نے صوبہ میں ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔




