لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ لورالائی ڈویژن مقبول خان و دیگر کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ڈائریکٹر ہیلتھ مقبول خان نے ڈاکٹرز کی میرٹ پر بھرتی کے حوالے سے کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کو تفصیلی بریفننگ دی کمشنر نے ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ مقبول خان کو ہدایت دی کہ محکمہ صحت میں حالیہ منعقدہ ٹیسٹ و انٹرویوز کے نتائج کی بنیاد پر فوری طور پر میرٹ پر مبنی منٹس تیار کیے جائیں تاکہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد احکامات (آرڈرز) جاری کیے جا سکیں۔ یہ اقدام علاقے میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کو پورا کرنے اور عوام کو فوری طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ عوامی مفاد کے پیش نظر اس عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے
Comments are closed.