اہم خبریںبلوچستان

بولان میں ریلوے لائن پر دھماکہ ، جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی ، متعدد مسافر زخمی

بولان  :  بلوچستان کے علاقے بولان میں ریلوے لائن پر بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ مشکاف کے قریب دھماکے کی زد میں آ گئی۔ حادثے میں ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتریں جبکہ متعدد مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریلوے حکام نے ٹریک کلیئر کروانے کیلئے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا۔

دھماکے کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جہاں اضافی ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button