اہم خبریںپاکستان

کورونا منہ زور: 24 گھنٹے کے دوران 48 اموات، 1772 نئے مریض رجسٹرڈ

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 889، سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 78، بلوچستان میں 18 ہزار 640، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892، اسلام آباد میں 40 ہزار 304 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 672 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button