کورونا نے مزید 65 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 2179 نئے مریض
اسلام آباد : کورونا وائرس سے 65 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 623 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 214 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 928، سندھ میں 2 لاکھ 45 ہزار 663، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 679 بلوچستان میں 18 ہزار 809، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908، اسلام آباد میں 41 ہزار 255 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 972 کیسز رپورٹ ہوئے۔