راجن پور: اونٹوں کا دنگل’شیرو‘نے جیت لیا
راجن پورمیں اونٹوں کا دنگل ’شیرو‘نے جیت لیا، شائقین کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، مقابلے میں سندھ، پنجاب اور چولستان سے آئے 40 اونٹوں نے حصہ لیا۔
راجن پور کی تحصیل روجھان میں اونٹوں کے دنگل میں پنجاب ،سندھ اور چولستان سے 40اونٹوں نے حصہ لیا جس میں اونٹوں کے درمیان 20 مقابلے کرائے گئے۔
مقابلوں میں ہیرا، پہلوان، ساون، شیرو اور سلطان نامی اونٹوں نے حصہ لیا اور اونٹوں کے دنگل کو ’شیرو‘ نے جیت لیا ۔
ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے اور جیتنے والے اونٹ کو روائیتی پگڑی پہنائی گئی ، دنگل کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔